میرا سیٹھی کی علیزے سلطان سے ملاقات ، متاثرہ لڑکی کے باپ نے کہہ دی جذباتی بات

0
118

جب سے اداکار فیروز خان کے اپنے اہلیہ پر تشدد کے ثبوت سامنے آئے ہیں ہر کوئی حیران رہ گیا ہے . خصوصی طور پر شوبز انڈسٹری نے اس معاملے میں بہت اچھا کردار اداکیا ہے. سب نے فیروز خان کے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی یعنی علیزے سلطان کا ساتھ دیا ہے. نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی نے بھی حال ہی میں علیزے سلطان کے حق میں آواز اٹھائی ہے. میرا تو باقاعدہ علیزے سلطان اور ان کی فیملی سے مل کر آئی ہیں . ان کا کہنا ہے کہ میں علیزے سلطان سے ملی ہوں ان کی فیملی سے بھی ملی ہوں ، سب بہت پریشان ہیں ، جو انہوں نے فیروز خان پر الزامات لگائے ہین وہ نہایت ہی سنجیدہ اور سنگین ہیں اور لوگوں کو بھی ان الزامات کو سیریس لینا چاہیے. میرا سیٹھی نے کہا کہ علیزے کے

والد نے مجھے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ فیروز خان نے اتنی باڈی بنائی جم میں‌لیکن کس لئے ؟ میری بیٹی کو مارنے کے لئے. علیزے کے والد کی اس جذباتی بات اور سوال نے سب کو رلا دیا ہے. یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی ان دونوں کے دو بچے ہیں تاہم اب ان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور بچے علیزے کے پاس ہیں عدالت نے فیروز خان بچوں سے صرف مہینے میں دو بار ملنے کی اجازت دی ہے.

Leave a reply