راولپنڈی سے سرائے عالمگیر کی طرف آنے والے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی کوپولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس دو مسلح ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ منگلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

عمران رفیق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسلام آباد سے مکان فروخت کرکے رقم لارہا تھا کہ چک اکا کے مقام پر پولیس وردیوں میں ملبوس موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی روک کر کہا تم ایکسیڈنٹ کرکے آئے ہو اور گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ۔

دوسری طرف راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈاکو 70 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور غیرملکی کرنسی لے کر فرار ہوگئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

ادھر کراچی کے علاقے انچولی میں ملزمان ہوٹل میں بیٹھے افراد سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے،جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے نو جوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی سرسید پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواسے ہے، منشیات برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

بابو سرٹاپ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیا ح جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق سیاح کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا،جاں بحق شخص کی شناخت پروفیسر حاجی رشید کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

Shares: