ایک ماہ سے سیلاب،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،ریسکیو آپریشن جاری

0
49

قصور
ایک ماہ قبل آنے والے سیلاب میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن،نقل مکانی جاری،گورنمنٹ و مذہبی جماعتوں کا ریسکیو آپریشن جاری

تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل انڈیا نے دریائے ستلج میں گنڈہ سنگھ کے مقام پہ پانی چھوڑا جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آ گئی اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیہات میں ابتک پانی موجود ہے جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں
گزشتہ دنوں انڈیا نے ایک بار پھر سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا جس سے سیلاب کا ایک بہت بڑا ریلا دوبارہ داخل ہوا اور ہر طرف تباہی مچ گئ
اس تباہ حالی میں گورنمنٹ کی طرف سے ریسکیو 1122،پاک فوج،پاکستان رینجرز اور ملکی مذہبی سیاسی جماعتوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں لوگوں اور ان کی قیمتی اشیاء و جانوروں کو محفوظ مقامات پہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ زندہ دلان قصور کی طرف سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی کی بوتلیں،مچھر دانیاں اور دیگر ضروریات زندگی مفت مہیا کی جا رہی ہیں نیز جانوروں کے لئے چارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک سے دو دن بعد انڈین علاقے میں مذید برسات ہونگیں جس سے سیلاب میں شدت کا خدشہ ہے
مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں سے اپنے مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کیلئے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے

Leave a reply