سوئیڈن نے وکی لیکس کے بانی کیخلاف جنسی زیادتی کے الزام کی تحقیقات روک دیں

0
36

سویڈن : وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے کی تحقیقات ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جولین اسانج کے خلاف ریپ مقدمے کی تحقیقات کو روکنے کی وجوہات بھی بتادیں اورکہاگیا ہےکہ یہ تحقیقات کمزورشواہد کی بنیاد پربند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

سید صلاح الدین سمیت چھ حریت پسند وں کی سات جائیدادیں ضبط

واضح رہے کہ جولین اسانج پر2010ء میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وکی لیکس کانفرنس کے دوران دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور دیگر جنسی جرائم کا الزام تھا تاہم اسانج نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔سوئیڈن کے پراسیکیوٹر نے دو برس قبل بھی جولین اسانج کے خلاف جاری ریپ کے الزام کی تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

تاہم رواں سال اپریل میں لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں 7 سال کی پناہ کے بعد ان کی گرفتاری کے بعد سوئیڈش حکام نے ایک بار پھر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ اب دوبارہ بند کردی گئی ہیں۔

پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں، بھارتی اداکارہ پونم کور

Leave a reply