ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کا نیا کیس،نیب انکوائری شروع

0
48

قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کا نیا کیس کھول دیا۔
مفتاح اسماعیل کے اکائونٹ میں چار ارب روپے کی مشکوک ٹرانز ایکشن پر انکوائری شروع کردی گئی ۔ نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران چار ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ نیب کو مفتاح اسماعیل کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی جس پر انکوائری کا آغاز کیا گیا تو ان کے اکائونٹ میں چار ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹ ہوئی۔ نیب نے مفتاح اسماعیل کے خلاف باقاعدہ انکوائری کی منظوری دے دی ہےاور مفتاح اسماعیل کوسوالنامہ بھجوایا جائے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چار ارب روپے کی مشکوک ٹرانزایکشن کے حوالہ سے رپورٹ نیب کو بھجوائی گئی تھی۔

Leave a reply