ڈاکٹرقاسم فکتو کی کتاب کی تقریب رونمائی کل کی جائے گی

0
60

دختران ملت کشمیر کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کے خاوند مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت رہنما ڈاکٹرقاسم فکتو کی کتاب بانگ کی تقریب رونمائی کل (جمعرات) صبح 10 بجے ایوان کشمیرکے ہال میں منعقد ہوگی، تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار مسعود خان ہونگے، جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹرعرفان صدیقی، سینیٹرڈاکٹر زرقا سہروردی اور صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی بھی بطورمہمان تقریب میں شرکت کریں گے، واضح رہے کہ ڈاکٹر قاسم فکتو 29 سال سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں، جبکہ قید کے دوران اب تک وہ 19 کتابیں تصنیف کرچکے ہیں، تاہم ان کی پہلی کتاب کی طباعت ابھی پاکستان میں ان کے خاندان کے افراد کے ذریعے ممکن ہوسکی ہے.

Leave a reply