ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کی وجہ بتادی

0
57

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کی وجہ بتادی

باغی ٹی وی . ن لیگ کی ترجمان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نوازشریف نے ڈیمانڈ کیا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں۔

پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ اس وقت بڑی زیادتی کررہی ہے، نوازشریف کےعلاج پر ن لیگ نے تماشہ بنا رکھا ہے۔ ہم نے نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص کی اورعلاج بھی شروع کر دیا تھا، یہاں اچھے علاج کے سبب نوازشریف کے پلیٹلیٹس بہتر ہو رہےتھے۔ ان کو آغاخان ہسپتال سے بھی علاج کرانے کی آفرکی تھی جو انہیں نے مسترد کر دی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا علاج سروسز ہسپتال میں ہو رہا تھا، انہوں نے پہلے کہا کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے کنسلٹ کریں گے، پھر کہا شریف سٹی ہسپتال میں علاج کرانا چاہتے ہیں، وہاں جانے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف حکومت اورعدالت سے کمٹمنٹ کر کے گئے ہیں، ان کی شروع سے ہی باہرجانے کی نیت تھی،
واضح‌ رہے کہ نواز شریف کس کے کہنے پر باہر علاج کے لیے گئے. اس بارے میں ن لیگ کی ترجمان نے انکشاف کردیا. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز پنجاب حکومت اور یاسمین راشد نے دی.

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں، انہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ، کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہی ہے۔

نواز شریف علاج کے لیے باہر کس کی تجویز پر گئے، مریم اورنگ زیب نے بتا دیا

Leave a reply