افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

0
57

لندن :افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ، اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لندن کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

امریکی سفیرمسجد وزیرخان سے سیدھے گورنرپنجاب کے پاس کیوں‌ گئے ، اہم خبر آگئی

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ کی گردن میں تکلیف گذشتہ شب (اتوار) شدید ہوگئی تھی اور اُن کا اسی رات آپریشن ہونا تھا لیکن اتوار کے روز سرجن کی عدم دستیابی کے باعث ان کاہسپتال میں داخلہ آج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

پاکستان بدل رہا ہے، 21دسمبر کوعظیم الشان ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کرےگا

برطانوی ڈاکٹرز نے کے فوری آپریشن کے حوالے سے اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کا کہنا ہے کہ والد فی الحال ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں اور چند گھنٹوں میں سرجری کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2017 میں وہ دل کے علاج کی غرض سے لندن آئے تھے اور تب سے یہیں ہیں، ان کی لندن کی سڑکوں پر چلتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کی بیماری کے بارے سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے تھے۔

Leave a reply