سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کے بجائے آپریشن تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ ہی آپریشن کرنے لگا جس پر 6 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے او ٹی اسسٹنٹ سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے 4 ارکان کو معطل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سے متعلق متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں سے ایک ویڈیو میں او ٹی اسسٹنٹ کوخاتون کا آپریشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ ہسپتال کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر او ٹی اے عاصم اور تین نرس اسٹاف کو معطل کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیٹ ورک کا ملازمین کی تنخواہیں 80 فیصد تک بڑھانے کا اعلان،وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا
سی ای اوی ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا کہ شیٹ ڈال کر ڈھانپے بغیر مریضہ کے آپریشن کی اجازت نہیں ہوتی، وہ اس معاملے کی انکواٸری کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی دوسری جانب سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک پر شہریوں میں تشویش کی لہرپھیل گئی ہے-
اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا
واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور کے سب سے بڑے سرکاری میو ہسپتال میں دو سال پہلے نوکری سے برطرف سکیورٹی گارڈ وحید بٹ نے مبینہ طور پر پیسوں کے لالچ میں ایک ضعیف مریضہ کا آپریشن کردیا تھا لاہور کے علاقہ مدینہ کالونی شالیمار کے رہائشی شفاقت علی کے مطابق ان کی والدہ شمیم بی بی کی کمر میں ایک زخم تھا جس کا علاج کرانے وہ انہیں گزشتہ سال 17 مئی کو میو ہسپتال ایمرجنسی لائے تھے ملزم نے مریض کو بتایا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں اور یہ کہ ان کی والدہ کے زخم کا آپریشن ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی دعا منگی کیس کےملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت کاروائی کی…
اس کے بعد وحید نے ان کی والدہ کو سرجیکل ٹاور آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا، جہاں آپریشن تھیٹر اٹینڈنٹ محمد ندیم بھی موجود تھے وحید نے آپریشن کر کے زخم پر پٹی کر دی اور مریضہ کو واپس گھر لے جانے کا کہا تھا انہوں نے پٹیوں کے 500 روپے لیے اور روزانہ گھر آکر بھی پٹیاں بدلنے کے پیسے لیتے رہے لیکن جب پانچ دن بعد بھی زخم نہ بھرا بلکہ مزید خون بہنے لگا تو وحید نے کہا کہ انہیں دوبارہ ہسپتال لے جانا پڑے گا بعد ازاں مریض کے اہلخانہ کو پتہ چلا کہ وحید بٹ ڈاکٹر نہیں بلکہ نوکری سے نکالے گئے ایک سکیورٹی گارڈ ہیں اور ان کے غلط آپریشن کی وجہ سے زخم خراب ہو گیا پولیس کے ذریعے وحید اور ندیم کو گرفتار کرایا اور شمیم بی بی کا باقاعدہ علاج شروع ہوا۔