دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرزہراول دستہ:ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے:
کوئٹہ: دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹرزہراول دستہ:ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے،اطلاعات کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹر حضرات ہر اولین دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں.
ذرائع کے مطابق گورنر یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا عالمی وباء میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 27ویں نیشنل نیورولوجی کانفرنس 2021 کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کئی.
واضح رہےکہ یہ قومی نیورولوجی کانفرنس دو روز جاری رہیگی جسمیں ملک بھر سے کئی نیورولوجیسٹس اور محققین اپنے پرمغز مقالے پیش کرینگے. اس موقع پر گورنر بلوچستان نےکہاکہ صوبے کی بیشتر آبادی اب بھی دیہی علاقوں میں رہتی ہے. دورافتادہ علاقوں میں شہروں کی نسبت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات بہت کم ہیں. ہمیں سب کو بلاامتیاز برابر کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی.
انہوں نے کہا کہ جان لیوا عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں دو روزہ قومی کانفرنس کا کوئٹہ میں کامیاب انعقاد قابل تحسین ہے اور مجھے ذاتی طور پر ڈاکٹر حضرات کے ساتھ شرکت میں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے. اس علمی اور تحقیقی پروگراموں میں ینگ ڈاکٹرز کو بھی سیکھنے کے کئی مواقع مل جاتے ہیں.
ذرائع کے مطابق قومی کانفرنس سے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سلیم بڑیچ, اسلام آباد کے نامور نیورولوجی ڈاکٹر میمونہ صدیقی، کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد واسیع اور پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے بھی خطاب کیا. بعدازاں گورنربلوچستان نے ماہرین، منتظمین اور محققین میں بیسٹ ایوارڈز اور یادگاری شیلڈز تقسیم کئے اور لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا گیا۔#