دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

0
24

دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پائیدار امن افغانستان میں امن و استحکام سےمشروط ہے، دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، ہمسایہ ملک میں سیاسی حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، بین الافغان مذاکرات بہت مشکل ہیں جس میں تمام فریقوں کو صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے میں افغان مفاہمت عمل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کے انخلا کو غیردانشمندانہ فیصلہ قرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام طاقت سے قائم نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوحہ میں طالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات سے افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے 2018 میں افغانستان میں سیاسی حل کیلئے پاکستان سے مدد مانگی تھی۔ افغانستان میں سیاسی حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور طالبان کے درمیان فروری میں امن معاہدہ ہوا جس نے افغان قیادت اورطالبان کےدرمیان بات چیت کی بنیاد فراہم کی۔

مضمون کے متن میں درج ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے ادا کی ہے۔ کئی دہائیوں کے تنازع کے دوران پاکستان نے چالیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے اورپاکستان خودمختار افغانستان کی جدوجہد میں افغان عوام کی حمایت کی جاری رکھے گا۔

وزیراعظم پاکستان نے لکھا کہ دو ہزاراٹھارہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں استحکام کیلئے جب ہمیں خط لکھا تو ہم نے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان نے لکھا کہ افغانستان میں امن ممکن ہے۔ افغان اور خطے کیلئےامید کا سنہری موقع ہے لیکن افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کاانخلاغیردانشمندانہ ہوگا۔ دوحہ میں جاری طالبان،افغان مذاکرات سےجنگ کاخاتمہ ہوگا۔

Leave a reply