مریم نواز کی دوروں کے دروان دوکانیں مارکیٹیں اور ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت

کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر میں خوراک ، ٹیکسیشن ، سمیت دیگر انتظامی امور پر غور کیا جائے گا
maryam

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کردیا،جس میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےکسی شہر کے دورے کے دوران دکانیں اورمارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی جب کہ وزیراعلیٰ کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی ، وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا، تمام صوبائی وزراء ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گےصوبائی کابینہ کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا،کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر میں خوراک ، ٹیکسیشن ، سمیت دیگر انتظامی امور پر غور کیا جائے گا۔

Comments are closed.