ماسکو حملے میں 100 سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے والا 15 سالہ مسلمان طالبعلم

روس کے صدر نے ماسکو میں کنسرٹ حملے کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا
0
116
russia

ماسکو: روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو باحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز 4 حملہ آوروں نے روس کے ایک کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،جس وقت حملہ آور لوگوں پر گولیاں برسا رہے تھے تو کراکس ہال میں لانڈری میں جز وقتی نوکری کرنے والے 15 سالہ طالب علم اسلام خلیلوف نے 100 سے زائد افراد کو حملہ آوروں سے بچایا۔

اسلام خلیلوف نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف ہال کے ہنگامی اخراج کا راستہ بتایا بلکہ خود ان کو لے کر باہر لے جاتا رہا اور ایسا کئی بار کیا۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جان محفوظ رہی، اسلام خلیلوف نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی تربیت لے رکھی تھی اور میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کرسکوں۔

غزہ میں جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب روس کے صدر نے ماسکو میں کنسرٹ حملے کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کے ذمے دار مسلمان انتہا پسند ہیں، یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس قتل عام میں یوکرین کا کردار ہے، مسلمان انتہاپسندوں نے اس نظریے کے تحت یہ حملہ کیا جس کے زیر اثر مسلم دنیا نے صدیوں تک جنگیں لڑیں،تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حملے سے کس کو فائدہ پہنچااس ہولناک حملے کا مقصد عوام میں خوف اور افراتفری پھیلانا اور یوکرین کے عوام کو یہ دکھانا تھا کہ یوکرین کی حکومت سب کچھ نہیں ہاری ہے۔

ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

Leave a reply