روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر 219 روپے سے تجاوز کرگیا
امریکی ڈالر کی قدر دو روز نیچے گرنے کے بعد آج پھر اوپر جارہی ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 219 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 222 روپے 90 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ آج بروز بدھ کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 42 ہزار 190 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 680 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 510 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
حالانکہ کچھ دیر قبل تک ہنڈریڈ انڈیکس 590 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 590 کی سطح پر موجود تھا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کی وجہ سے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری