کراچی: تین روز قبل سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کمی کے بعد پھر اس کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی ہوئی ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت اب 77800 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 66701 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافہ کے ساتھ 81 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی دو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پر روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے ،انٹربینک میں ڈالر 1روپے 45 پیسے سستا ہوکر 159روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے. بعد ازاں انٹر بینک میں ڈالر2 روپے تیس پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی سے تاجر برادری کو کچھ حوصلہ ملا ہے.