سپیکر قومی اسمبلی نے زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیوں‌ روک دیے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

0
26

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف زرداری کے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر روک دیئے گئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر روکنے کی سب سے بڑی وجہ ان پروڈکشن آرڈر کی آڑ میں غیر آئینی سرگرمیاں تھیں جن کی وجہ سے ملک میں‌ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے. دوسری بڑی وجہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی تھی جو آصف علی زرداری اپنے چند میڈیا پرسنز کے اکسانے پر کررہے ہیں.

اطلاعات ونشریات کمیٹی کے چیئرمین نے پروڈکشن آرڈرز کی منظوری دی تھی لیکن اس کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہیں بلکہ پیمرا میں ہونا ہے، اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہ ہونے کے باعث پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے

ذرائع کے مطابق پارلیمان کی حدود کے باہر آصف زرداری کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالگی سے متعلق مسائل پیدا ہوں گے۔دوسری جانب آصف زرداری کے آٹھ اور نو جولائی کو صنعت وپیداوار کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Leave a reply