ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی

0
30
high court

لاہور:ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر لاہورہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئےہدایت کی کہ اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے لگائی جائیں۔

جسٹس شجاعت علی نے شہری ضیاءالدین کی درخواست پر سماعت کی جس میں دخواست گزارنے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاچاری، سیکریٹری قانون پنجاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا ہے۔وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ کامران لاشاری 70 سال سے زائد العمرہیں۔ وہ 2012 میں مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو کنٹریکٹ پر والڈ سٹی کا پہلا ڈی جی لگا دیا گیا۔ ان کے کنٹریکٹ کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی اور غیرقانونی کنٹریکٹ میں تین سالہ توسیع دے دی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ زائد العمر ہونے کی بنا پر کامران لاشاری کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی جا سکتی تھی۔ ایسا کیا جانا والڈ سٹی ایکٹ 2012 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کامران لاشاری کی بطور ڈی جی تقرری کالعدم قراردے۔

Leave a reply