ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد بڑی نوعیت کی مندی سے دوچار رہی
0
162
dollar

کراچی : ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہواہے-

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا ہے،کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 79 پیسے ہے، دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد بڑی نوعیت کی مندی سے دوچار رہی، کاروباری سرگرمی کا آغاز تیزی سے ہوا اور کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 242پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران بینکنگ سمیت انڈیکس کے بیشتر آئٹموں میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

گھی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کمی کی ہے، وزیراعظم

ایک موقع پر 945پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی، نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 753.26پوائنٹس کی کمی سے 64048.44پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب 78.11 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 20ارب 78کروڑ 98لاکھ 60ہزار روپے ڈوب گئے۔

18لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچا دیئے،چیف سیکرٹری

ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے،عدالت

Leave a reply