کراچی :ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی جاری ہے۔
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر53 پیسے سستاہوکر 285روپے 97 پیسے پر بند ہوا گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پاگیا ہےمعاہدے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گےپاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنےکا وعدہ کیا گیا ہے،ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے،70 کروڑ ڈالر مزید ملنے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی۔