پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ کے نرخ میں بھی کم ہو گئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 179 روپے سے نیچے آگئی انٹر بینک مارکیٹ ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 28 پیسے کی کمی سے 176.77 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 28 ڈالر کی کمی سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کی کمی واقع ہوئی نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108153روپے ہوگئی۔
بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14روپے پر مستحکم رہی۔