ڈالر  مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں پہلے 4روزمندی کے بعد تیزی

کراچی کرنسی مارکیٹ اور اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے اضافے سے 157.14 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 157.30 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کم ہوکر 188 روپے کا ہوگیا ۔ہفتے کے دوران برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 220 روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم 42.90 روپے پر برقرار رہا ۔ سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 41.90 روپے کا ہوگیاجبکہ اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتے کے پہلے شار روز مندی کا شکار رہی اور آخری روز تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2049 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،100 انڈیکس 4.47 فیصد کمی سے 43788 کی سطح پر بند ہوا ۔100 انڈیکس کی بلند سطح 46435 اور کم سطح 42689 رہی ۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 400 ارب روپے کمی ہوئی ۔ہفتے کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8192 ارب سے کم ہوکر 7792 ارب روپے ہوگئی۔

Comments are closed.