سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی،ڈالر مزید مہنگا

سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے
0
331
business

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

باغی ی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے 10گرام سونے کا بھاؤ 6687 روپے کم ہوکر 2لاکھ6 ہزار 533 روپے ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2289 ڈالر فی اونس ہے،جبکہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 75.74 روپے کی کمی سے 2371.94 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروباری اختتام پر ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے،5 پیسے کے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 38 پیسے ہے جبکہ گزشتہ روز انٹربینک کاروباری اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 33 پیسے تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 279روپے 77 پیسے کا ہے۔

Leave a reply