اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز،ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 289 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار749 پوائنٹس پر پہنچ گیا
0
165
dollar

کراچی: انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے اضافہ ہوگیا۔

باغی ٹیی وی : ڈالرکی قیمت میں اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 279.45 روپے پر آگئی، جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقراررہتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں24پیسے تک بڑھی تھی۔

فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے پر برقرار رہی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کے اضافے سے 279.33 روپے سے بڑھ کر279.57روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافے سے 281.93روپے سے بڑھ کر 282.16روپے ہو گئی تھی۔

سیارچوں کی سطح پر پہلی بار پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کا انکشاف

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 289 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار749 پوائنٹس پر پہنچ گیا، پیر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی تھی۔

ڈھاکا سے ریاض کی سعودی ائیر کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

Leave a reply