ڈالر نئے ہفتے کے اختتام پر217 روپے96 پیسےپربند

0
42

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر نئے ہفتے کے اختتام پر بھی مزید ایک روپے96 پیسے سستا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر217 روپے96 پیسےپربند ہوا ہے اور ڈالر ایک روپے96 پیسے سستہ ہوکر بند ہوا جبکہ کاروبارکےدوران انڈیکس 42 ہزار211 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا

اس سے قبل انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 17 پیسے سستا ہوا ہے۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آ گیا ہے۔

ایک وقت میں ڈالر 240 روپے کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا، اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 12 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 21 روپے 71 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 27 روپے سستا ہوچکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے،عدالت کا حکم
اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اوقات کار کے اختتام پر ڈالر مزید 2 روپے 2 پیسے مزید سستا ہوگیا تھا. انٹر بینک کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہوا تھا. انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا.


جبکہ اوقات کار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا، فاریکس انڈیکس کے مطابق ماضی کی طرح گزشتہ ہفتہ بھی ڈالر مزید 1 روپے 69 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 220 روپے 25 پیسے ہو گئی تھی۔ کاروباری ہفتےکے آخری روز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغازمنفی رہا تھا، 100ا انڈیکس 13 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 147 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Leave a reply