اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

0
37

اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہوں گی۔ ایف آئی آر کے مطابق آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ مال انتظامیہ نے اسے معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔ سینٹورس مال میں آگ لگنا، کوئی حادثہ نہیں، بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔ پولیس نے آگ لگانے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ مارگلا میں درج کیا گیا ہے۔

آگ کس نے لگائی؟ کیوں لگائی؟ اور اس سے کتنا نقصان ہوا۔ یہ جاننے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، سی ڈی اے کے دو ڈائریکٹراور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

سینٹورس مال کی انتظامیہ نےآتشزدگی کو معمولی سا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا آگ ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی جس پر دو گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔۔ شاپنگ مال کے جنرل مینجرکا کہنا ہے کہ مال کے دونوں ٹاور سیدھےاورمحفوظ ہیں، مارکیٹ میں پھیلی خبریں غلط ہیں۔
اتوار کی سہ پہر لگنے والی آگ سے دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیئے، چوتھے فلور پر فوڈ کورٹ سے شروع ہونے والی آگ نے بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ شعلوں سے عمارت کے شیشے گرگئے۔ شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

اسلام آباد فائربریگیڈ سمیت راولپنڈی سے ریسکیو 1122، پاک بحریہ اور فضائیہ کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
شیخوپورہ میں 8 افراد کا قتل، غفلت پرمعطل ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار گرفتار
سوات میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا افغانستان سے رابطوں کا انکشاف

Leave a reply