ڈالر کی اونچی اڑان نے تاجر برادری کو کر دیا پریشان

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جہاں عوام پریشان ہیں وہیں تاجر برادری نے بھی اپنی پریشانی کا اظہار کر دیا
ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 164 کا ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کےصدر الماس حیدر نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کہا ہے کہ حکومت ڈالر کی بے لگام دوڑ پر واضح پالیسی بیان دے،ڈالرکی بڑھتی قیمت سے کاروباری برادری میں اضطراب ہے، وروز کے دوران ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھی ہے.
لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت معیشت کیلیے برا شگون ہے،رواں ماہ سے اب تک ڈالر کی قیمت میں16روپے کااضافہ ہوچکا ،بیرونی قرضوں کے حجم میں 1400ارب روپے کا ازخود اضافہ ہواہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی نئی لہر لارہا ہےآج عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے
واضح رہے کہ جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، ڈالرانٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا