روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 226 روپے سے تجاوز کرگئی ہے.

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 1 روپے 46 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 58 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 225 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے سے 39873 پر آگیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملکی قرض کی انتظام کاری کیلئے مینجمنٹ آفس فوری طور پر قائم کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قرضوں کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے اور بہتر قرض مینجمنٹ کیلئے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کیا جس کیلئے حکومت نے ترمیمی ایکٹ نافذ کیا ہے۔

ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ڈیبٹ لمیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی دفعہ 6 کے تحت وفاقی حکومت نے آفس قائم کرنے کی منظوری دی۔ وزارتِ خزانہ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ سے آفس کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

Shares: