کراچی:ڈالر مزید سستاہو گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 157.70 روپے ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ روز 157.90 تھی۔
12 بجے تک ملنے والی تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158.50 ہوگئی ہے۔
ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اگرچہ یہ کمی بہت ہلکی ہے پچھلے چند دنوں میں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے تک ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے رہ گئی. یورو 64 پیسے سستا ہو کر 177 روپے 2 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے 24 پیسے سستا ہو کر 192 روپے 15 پیسے کا ہو گیا.
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 158 روپے 70 پیسے رہ گئی، یورو 50 پیسے سستا ہو کر 176 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے سستا ہو کر 192 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔