پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔
تاریخ کے زیادہ ترین ٹیکس،لوگوں کی چیخیں
پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 54 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.
سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے سبکدوش کرنے کے بعد اور 22 جولائی کے درمیانی عرصے میں ملک کے تجارتی خسارے، بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
15 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا لیکن اس کے بعد حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔
رواں ہفتے کے ابتدائی سیشن میں بھی روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 229 روپے 88 پیسے پر آگیا تھا۔