جھانوی کپورسائوتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

0
38

سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے حال ہی میں انڈیا ٹو ڈے کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں سائوتھ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں وہاں بہت سارے حیرت انگیز اور کام کے ماہر ہدایت کار، اداکار اور تکنیکی ماہرین ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے. مجھے لگتا ہے کہ وہ فلم میکنگ کے شعبے میں بہت بلکہ سب سے آگے ہیں میں ہمیشہ سے ہی سائوتھ میں‌ہونے والے کام اور موسیقی کی مداح رہی ہوں. میں کسی صحیح موقع کے انتظار میں ہوں جیسے ہی مجھے موقع ملا میں یقینا سائوتھ کی فلمیں کروں گی. جھانوی کپور نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ سائوتھ کی اور بالی وڈ کی فلموں کا آپس میں موزانہ کیوں کیا جاتا ہے ہم صرف ہندوستان کے لیے فلمیں بنا رہے ہیں اور بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سارا کام ہو رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ زبان کی رکاوٹوں اور الگ الگ کام کرنے کی بجائے اکٹھے ہوجائیں تو یقینا سب کو بہت فائدہ ہو گا.

واضح رہے کہ جھانوی کپور نے 2018 میں فلم دھڑک سے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں‌ ہوتا ہے. جھانوی کپور کو اپنی فلم گڈ لک جیری سے کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں یہ فلم 29 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے یہ تامل فلم کولاماوو کوکیلا (2018) کا ہندی ریمیک ہے۔ اس کے علاوہ وہ ملی میں بھی نظر آئیں گی، جو ملیالم فلم ہیلن (2019) کا ایک اور ہندی ریمیک ہے۔

Leave a reply