ڈالر کی قدر میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے اور ڈالر 150 سے نیچے آ گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 149 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتنی ہی کمی ہوئی ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ تین ٹریڈنگ سیشنز میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 5 پیسے کمی آئی ہے ، ڈالر کی قدر میں کمی سے روپے کی قدر بھی مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں. سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 35 ہزار 610 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 35 ہزار 827پر پہنچ گیا ۔