ڈالر سستا ہو گیا

0
60

رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 158.45 روپے کا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 158.65 سے کم ہوکر 158.45 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر158 روپے 65 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔

امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ جاری ہے، آٹھ کاروباری دنوں میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ آج بھی ڈالر کے ریٹ میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں 158 روپے 45 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 200 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ مارکیٹ گزشتہ ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح 31 ہزار کی حد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

Leave a reply