ڈالر کا پارہ پھر چڑھ گیا، اوپن مارکیٹ میں قیمت 154تک پہنچ گئی
پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے میں حکومت بری طرح ناکام سے دوچار ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے. چاردن میں قرضوں کےبوجھ میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے
ڈالرکی قیمت میں چاردن میں 10 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے . اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154 روپے پر پہنچ گئی ہے. ڈالر کی قیمت کنٹرول نہ ہونے پر ملک بھر میں مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے.