ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا کیسا ہے؟ مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ آ گیا

پاکستان کے معروف اور جید عالم دین جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر نفع کمانے کی خاطر ڈالر خریدنے کو وطن عزیز کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر سخت گناہ ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی تقی عثمانی کا یہ فتویٰ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد لوگوں کی جانب سے اسے ذخیرہ کرنے کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں نفع کمانے کے لیے ڈالر خریدنا وطن عزیز پاکستان کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پرسخت گناہ ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قیمت بڑھنے پر بیچنے کی نیت سے ڈالر خریدنا ذخیرہ اندوزی ہے جو کہ شرعی طور پر گناہ ہے اور اسلامی شریعت کی روشنی میں ایسا کرنے والے پر لعنت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں تین روپے مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پچھلے چار دنوں میں پاکستان میں قرض میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔