ڈولفن سکواڈ کی کامیاب کاروائی،میڈیا کا پریس کارڈ رکھنے والے ڈاکو گرفتار
جوہر ٹاون ڈولفن سکواڈ کا ڈاکووں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شاپ رابری کرنیوالے متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ڈاکو گرفتار کر لیے ،ملزمان نے اکبر چوک گن پوائنٹ پر دکان پر واردات کی تھی۔ڈاکووں کا مغل آئی ہسپتال کے قریب سپیشل وزیبلٹی ڈولفن پٹرولنگ ٹیمز سے آمنا سامناہوا ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،لاکھوں روپے مالیت کے14 نئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے
ملزمان کے قبضہ میڈیا کا پریس کارڈ،موٹر سائیکل و آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ڈی ایس پی صدر ڈولفن شاہد رشید نے ملزمان کو چوکی ایل بلاک جوہر ٹاون کے حوالے کر دیا۔سربراہ لاہور پولیس کی طرف سے ایس پی ڈولفن کو شاباش , سیکٹر انچارج و ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا
ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا شہر بھر سے کرائم کے خاتمے کیلئے ڈولفن سکواڈ موثر انداز میں اپنی کارروائیاں کر رہا ہے۔ڈولفن سکواڈ کا 15 کی کال پر ایکشن لائق تحسین ہے۔