آئی ایم ایف معاہدہ: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستانی حکومت کو مبارکباد

پاکستانی حکومت کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا
0
38
IMF

پشاور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہونے پر پاکستانی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی حکومت کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستانی حکومت کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا، امریکی کئی کمپنیاں پاکستان میں انویسٹمنٹ بھی کررہی ہیں ڈونلڈ بلوم نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے کہا کہ قبائلی علاقوں کی زمین کے حوالے سے شفافیت اہم ہے، خواتین کے حوالے قانون سازی بھی انتہائی اہم ہے۔

آئی ایم ایف نےایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل …

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کی منظوری کے بعد پہلی قسط 1.2بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، گزشتہ رات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام منظور کیا اور معاہدے کی منظوری دی،آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے پروگرام کے تحت پاکستان کو 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پہلی قسط 1.2 بلین ڈالراسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے باقی 1.8 بلین ڈالر بقایا آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار ملیں گے، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 4.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری کرے گا۔

پائلٹ نے دوران پرواز بھرے جہاز میں خاتون مسافر کو پرپوزکردیا،ویڈیو

Leave a reply