سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پرصدرجوبائیڈن بھی برس پڑے

0
44

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے-

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے 2024ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا جس پر صدر جوبائیڈن نے بھی سابق صدر کوتنقید کا نشانہ بنایا-

یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ،دو افراد ہلاک

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈیموکریٹ حکومت نے امریکی ریاست کو اپنی پالیسیوں سے کمزور اورذ لیل کردیا۔

جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے 4 سالہ دور میں امریکا کو ایک ناکام ریاست بنادیا۔ شدت پسندی کو رواج دیا، امیروں کو فائدہ پہنچایا اور صحت کے نظام کو تباہ کیا۔

صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ یہ ٹرمپ ہی تھے جنھوں نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے مشتعل ہجوم کو تشدد پر اکسایا جس کے نتیجے میں کانگریس کی عمارت پر حملہ ہوا اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب سابق صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن ان کی انتخابی مہم چلانے پر میں اپنی نجی زندگی کو ترجیح دوں گی۔

یورپی یونین نے ایرانی وزیرداخلہ، سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پر…

واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں حکمراں جماعت سینیٹ میں بمشکل ایک نشست سے برتری حاصل کرپائی ہے اور ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کی ریپبلکن نے 2017 نشستوں سے میدان مارلیا جب کہ حکمراں جماعت 209 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ امریکہ کے روشن مستقبل کی خاطر کیا ہے، یہ کمپین صرف میری نہیں بلکہ پورے امریکا کی ہے، آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے اشارہ دیا جارہا تھا کہ وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس جانے کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا

Leave a reply