مارشل آرٹ کے شوقین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اعلیٰ ترین اعزاز مل گیا

مارشل آرٹ کے شوقین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اعلیٰ ترین اعزاز مل گیا-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین اکیڈمی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ اور سرٹیفیکٹ سے نواز دیاسابق امریکی صدر کو بلیک بیلٹ ان کی رہائش گاہ پر مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر نے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کے لیے ایک شاندار مارشل آرٹ ہے اگر وہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس واپس آتے ہیں تو وہ امریکی کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنیں گےاس تقریب کا تعلق کسی اور سیاسی مسائل سے نہیں ہے-

مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر لی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تائیکوانڈو میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور انہوں نے مارشل آرٹ کے لیے ٹرمپ کی مسلسل حمایت اور تعاون کی درخواست کی۔

کوکیوون ویب سائٹ کے مطابق مارشل آرٹ میں اعلیٰ ترین سطح پر ترقی کے لیے امیدوار کو کم از کم نو سال کی تربیت مکمل کرنے اور اپنی “تائیکوانڈو لائف” یا “تائیکوانڈو اسپرٹ” پر کم از کم 10 صفحات کی تھیسس جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ ایوارڈ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دیا گیا تھا۔

Comments are closed.