کروناسے ڈرنا نہیں لڑنا ہے؟بے احتیاطی مارگئی :صدرمملکت کرونا سےوفات پاگئے
دارالسلام :کروناسے ڈرنا نہیں لڑنا ہے:صدرمملکت کرونا سےوفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق کووڈ 19 کو سنجیدہ لینے سے انکار کرنے والے تنزانیہ کے صدر جوہن میگوفولی 5 سال سے زیادہ تفرقہ انگیز حکمرانی کے بعد 61 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئے۔
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ‘بلڈوزر’ کی عرفیت سے مشہور جوہن میگوفولی تقریباً 3 ہفتوں سے عوامی منظرنامے سے غائب تھے اور یہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ ان کی طبیعت خراب ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ وہ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
نائب صدر سامعہ سلوہو حسن نے کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ آگاہ کر رہی ہوں کہ آج ہم نے ہمارے بہادر لیڈر جمہوریہ تنزانیہ کے صدر جوہن پومبے میگوفولی کو کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر دارالحکومت دارالسلام کے ایک ہسپتال میں ‘دل کی حالت’ کے باعث انتقال کرگئے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دہائی سے ایک غیرمعمولی حرکت قلب کرونک اٹریل فائبریلیشن کا شکار تھے۔