سری لنکن حکومت پرپاکستانی سفارتکاری رنگ دکھا گئی:بھارتی میڈیا پراپیگنڈے کرنے لگا

0
44

کولمبو:سری لنکن حکومت پرپاکستانی سفارتکاری رنگ دکھا گئی:بھارتی میڈیا پراپیگنڈے کرنے لگا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت سخت پریشان ہے اورسری لنکن حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیازی فیصلے نہ کرنے کی یقین دہانی پرسیخ پا ہے

بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈے کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان دباو کے بعد سری لنکا کی حکومت نے برقعہ پر پابندی عائد کرنے کے اپنے فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں جلد بازی نہیں کریں گے اور اس معاملے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈے کرتے ہوئے کہا ہے کہ در حقیقت پاکستان کے سفیر نے سری لنکا کی حکومت کے اس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ سلامتی کے نام پر اس طرح کے تفرقہ بازی کے قدم سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے بلکہ جزیرے کی قوم میں اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں وسیع پیمانے پر پائے جانے والے خدشات کو بھی مضبوط کریں گے۔

سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر سعد خٹک کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں ہوا ج تھا جب سری لنکا کے پبلک سیفٹی منسٹر سیرت ویرسیکرا ا نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے کابینہ کے وزرا ء سے برقعہ پر پابندی عائد کرنے کی منظوری کے مطالبے پر دستخط کیے تھے۔

یاد رہے کہ برقعہ اور چہرہ ڈھکنے والے دوسرے کپڑے پر پابندی عائد کرنے کی ٹویٹر پر سری لنکا کی طرف سے تجویز پر ایک خبر شائع کرتے ہوئے سعد خٹک نے کہا کہ ماسک پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ سری لنکا کے عام مسلمانوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنے گا۔

اس کے بعد سری لنکا کی کابینہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں نقاب یا برقعہ پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر غور نہیں کیا۔ کابینہ کے ترجمان اور سینئر وزیر کہیلیا رام بکویلا نے کہا ہے کہ چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی کے عمل میں حکومت کوئی جلد بازی نہیں کرے گی۔

Leave a reply