اسلام آباد:اسلام آبادمیں بارش سے ایک گلی کے نقصان کوپورے اسلام آباد کا نقصان نہ قراردیں،اطلاعات کے مطابق سی ڈی اے کے ممبر فائنینس رانا شکیل نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں بارش بہت زیادہ ہوئی مگرجس منظرکی تصویرشیئر کی جارہی ہے یہ ایک گلی کا منظرہے پورے اسلام آباد کا نہیں
رانا شکیل کہتے ہیں کہ برستات کی بارشوں کے حوالے سے سی ڈی اے نے نکاسی کا کام شروع کر رکھا تھا ،نالوں کی صفائی اور پاتھ بنایا گیا تھا کہ پانی رکے نہیں
رانا شکیل مزید کہتے ہیں کہ 2 گھنٹوں کے اندر ہی آج 330 ملی بارش کے باوجود شہر بھر کو پہلے کی حالت میں بحال کیا گیا ہے
رانا شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آیندہ 6 سے 7 روز تیز بارشوں کی توقع کے سبب انتظامات کی حتمی کوشش کر رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ کورنگ سواں و دیگر نالوں پر تیراکی کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے،دریاے سوہان اور کورنگ کے ارد گرد تمام تر صفائیاں اور پانی کی کلیئرنس کر دی گئی ہے
رانا شکیل کہتے ہیں کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اسلام آباد ڈوب گیا صرف ایک گلی اور ایک گھر میں نقصان ہوا جو 2 گھنٹوں میں مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا ہے