ذائقہ دار دودھ کا شربت بنانے کا طریقہ

اجزاء:
دودھ 2 کپ
پانی 1 کپ
سونف آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی 3 عدد بیج پیس لیں
بادام ایک چمچ
پستہ آدھا چمچ
تخم ملنگا آدھا چائے کا چمچ
چینی حسب ضرورت

ترکیب:
تخم ملنگا کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں دودھ کو ابل کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں پانی میں چینی پکا کر حل کر لیں اور اس کو بھی ٹھنڈا کر لیں سونف اور الائچی کو باریک پیس کر ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں ابلے ہوئے ٹھنڈے دودھ میں چینی کا پانی اور سونف کی پوٹلی ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ لیں اس کے بعد سونف کی پوٹلی کو دبا دبا کر اس کا رس شربت میں شامل کر دیں تاکہ دودھ کے شربت میں اچھی سی خوشبو آ جائے اب اوپر سے تخم ملنگا اور بادام پستہ شامل کر کے فریج میں رکھ دیں اور خوب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کریں

Comments are closed.