دُودھ سے چہرےکی رنگت نکھارنے کے طریقے
دُودھ قدرت کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی افادیت سے دُنیا میں کوئی بھی انکاری نہیں ہم عام طور پر دُودھ کا استعمال کھانے اور پینے کی اشیاء میں کرتے ہیں مگر کھانے اور پینے کیساتھ ساتھ دُودھ اور بہت سے کاموں میں استعمال ہوتا ہے خاص طور پر چہرے کی خُوبصورتی کے لیے اسے صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے
چہرے کے سیاہ داغ اور بالائی:
گائے یا بھینس کے دودھ کی بالائی تقریبا پچاس گرام میں 6 سے 8 قطرے لیموں کا رس شامل کرکے اُسے چہرے پر مل لیں اور پھر 15 منٹ کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں یہ عمل جہاں چہرے کو تروتازہ کرے گا وہاں اُسے کے سیاہ داغ بھی ختم کرے گا
دُودھ سے مُنہ دھوئیں:
یہ بات سُن کر عجیب لگے گی کیونکہ دُودھ قیمتی چیز ہے اور جیسے پانی سے مُنہ ہاتھ دھویا جاتا ہے اگر دُودھ سے دھویا جائے تو کئی لیٹر دُودھ ضائع ہوسکتا ہے اس لیے کفائت شعار بنیں اور ایک کپ میں دودھ نکال کر دُودھ میں روئی بھگو کر اُسے چہرے اور ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اور پھر دس سے پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں پہلی ہی دفعہ استعمال کے بعد آپکو نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے چنانچہ پھر اس عمل کو جاری رکھیں
خُشک چہرہ اور بالائی:
اگر چہرے کی سکن پر خُشکی ہے تو ٹھنڈی بالائی کو چہرے پر ملیں یہ جہاں آپ کے چہرے کی سکن سے خُشکی کا خاتمہ کرے گی وہاں آپ کے چہرے کے داغ اور دھبوں کا خاتمہ بھی کرے گی
گورارنگ اور کھردری جلد:
رات کو سونے سے پہلے تازہ دودھ میں چند قطرے عرق گُلاب اور چند قطرے لیموں کے شامل کرکے چہرے پر مل لیں اور آدھے گھنٹے کے بعد چہرے کونیم گرم پانی سے دھوکر کوئی فیس کریم مل دیں اور سو جائیں ، صبح آپ ایک دلکش اورتروتازہ چہرے کے ساتھ اُٹھیں گے
نرم و ملائم جلد کے لئے:
دودھ میں روئی کو بھگو کر پہلے کلینزنگ کر لیں پانچ منٹ کلینزنگ کے بعد دہی عرق گلاب اور شہد مکس کر کے چہرے پر لگائیں پھر پندرہ سے بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں چند دن کے استعمال سے چہرے کی جلد نرم و ملائم اور چمکدار ہو جائے گی اس کے علاوہ ٹماٹر کے پیسٹ میں دودھ ملا کر اچھی طرھ مکس کر کے چہرے پر لگائیں دس سے پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں