دوران ڈکیتی خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت
دوران ڈکیتی خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی
عدالت نے فیصلہ سنا دیا،ریلویز پولیس مغلپورہ ڈویژن کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ تفتیش کی بدولت خاتون قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنائی گئی، سلیمان خان کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشنز جج لاہور نے سنایا ،مسلح ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ریلوے کالونی مغلپورہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو قتل کیا تھا
آئی جی ریلویز کی سخت ہدایت پر ڈی آئی جی نارتھ نے مجرموں کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی ریلویز پولیس کی میرٹ پر مبنی تفتیش کے نتیجے میں عدالت نے مجرم کو بھاری جرمانے کے ساتھ سزائے موت کا حکم دیا ریلویز پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے تفتیش کو مکمّل کیا ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق مجرم سرگرم ڈکیت گینگ کا رکن بھی تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں،پنجاب پولیس لانگ مارچ کو سیکورٹی دینے میں مصروف ہے ایسے میں شہری لٹ رہے ہیں ، دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں ،شہری عدم تحفظ کا شکارہو چکے ہیں، پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی،
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف