دوران حج شامی عورت کے کتنے بچے ہوئے …..

0
39

ہر سال حج کے دوران حاجی عورتوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے۔ حال ہی میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شامی خاتون کی حالت کے پیش نظر مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں اس کے فوری آپریشن کا انتظام کیا گیا۔جس کے نتیجے میں2 لڑکے اور 2لڑکیاں پیدا ہوئیں۔چاروں نومولود بچوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سال دوران حج بیرون ملک سے آنیوالی حاجنوں کے ہاں 12بچے پیدا ہو چکے ہیں۔ مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں9،منی میں ایک اور عرفات میں2ولادتیں ہوئیں۔ دریں اثنا وقوف عرفہ کے دوران 2 حاجنوں کے ہاں ولادت ہوئی۔

یاد رہے کہ میدان عرفات میں حجاج کی سہولت کے لئے2 ہسپتالوں کے علاوہ متعدد صحت مراکز قائم ہیں جہاں طبی عملہ 24گھنٹے حجاج کی خدمت کے لیے موجود ہے۔منی میں متعدد ہسپتالوں کے علاوہ کئی صحت مراکز قائم کئے گئے ۔

Leave a reply