قصور
لاپتہ ہونے والا دو سالہ بچہ پولیس نے ڈھونڈ کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر کو اطلاع ملی کہ ایک بچہ بعمر دو سال لاپتہ ہو گیا ہے اور باوجود کوشش کے نہیں مل رہا جس پہ پولیس نے ایس ایچ او ڈاکٹر محمد ذوالفقار کی سربراہی میں 15 پہ ملنے والی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کی مسلسل محنت سے موضع جمبر کے رہائشی دو سالہ جوریز کو باحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا
والدین اور اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی پر تھانہ صدر پھولنگر و پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا