دوہری شہریت کے حامل باقی کابینہ اراکین کب استعفیٰ دیں گے؟ خواجہ سعد رفیق

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دو معاون خصوصی کی جانب سے استعفے آنے کے بعد ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دوسروں کے اقاموں پر انگلیاں اٹھانے اور زبان چلانے والے کے دوھری شھریت کے حامل دو مشیران وزیر اعظم مستعفی ہو گئے،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اور پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے دوہری شہریت کے حامل باقی اراکین اپنی نشستیں چھوڑ کر آئین اور اصول کی پاسداری کب تک کریں گے ؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دیا ہے،تانیہ ایدروس اورظفرمرزا کے استعفوں کی وجوہات سامنے آگئیں.تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے کمپنی بنارکھی تھی. تانیہ ایدروس کی کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ تھی. کمپنی کےڈائریکٹرزمیں جہانگیرترین بھی شامل تھے. کمپنی 27فروری 2020 کو رجسٹرڈ کرائی گئی.تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجہ مفادات کا ٹکراؤ تھا۔

تانیہ ایدروس کی کمپنی سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے وضاحت مانگی تھی.تانیہ ایدروس وزیراعظم کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہیں،جہانگیرترین کےوکیل بھی کمپنی کے ڈائریکٹرزمیں شامل ہیں،وزیراعظم آفس کی جانب سے تانیہ ایدروس کو مستعفی ہونے کا کہا گیا،

‏ڈاکٹرظفرمرزا ادویات کی قیمتیں کم کرانے میں ناکام رہے،ظفرمرزا نے بھارت سے ادویات کا خام مال درآمد کرنے کا معاملہ مس ہینڈل کیا.سپریم کورٹ کی آبزرویشن ظفرمرزا کے استعفے کی وجوہات میں شامل

‏انسداد کورونا سے متعلق ذمہ داریاں ڈاکٹرفیصل سلطان نبھاتے رہے،وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا اجلاسوں میں فیصل سلطان شریک ہوتےرہے،ڈاکٹرظفرمرزا سے تسلی بخش کارکردگی نہ دکھانے پراستعفیٰ لیا گیا،

تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی

Leave a reply