دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت

دوسری-شادی-سے-متعلق-بیان-پر-منیب-بٹ-کی-وضاحت #Baaghi

پاکستانی اداکار منیب بٹ نےدوسری شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر وضاحت دی ہے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عورتوں کو مسلسل اس خوف تلے رہنا چاہئے کہ ان کا شوہرانہیں چھوڑ دے گا۔

عاطف اسلم نے اداکاری میں انٹری کی تصدیق کر دی

باغی ٹی وی : اداکار منیب بٹ اپنے ڈرامے ’’بددعا‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے تھے جہاں ندا نے ان سے ڈرامے اور ان کی زندگی کے متعلق کئی دلچسپ باتیں پوچھی تھیں۔

اس شو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیاپر وائرل ہورہا ہے جس میں منیب بٹ میزبان ندا یاسر سے پوچھتے ہیں آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ندا کہتی ہیں مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے میاں دوسری شادی نہ کرلیں۔

ندا یاسر کے جواب میں منیب بٹ کہتے ہیں خواتین کو یہ ڈر ہونا چاہئے اور اسی لیے خواتین کو اپنے شوہر کے لاڈ اٹھانے چاہئیں، ان کا خیال رکھنا چاہئے اور انہیں اتنی محبت دینی چاہئے کہ ان کا ذہن دوسری طرف جائے ہی نہیں۔

بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

جس کے بعد چند سوشل میڈیا پیجز نے منیب بٹ کے اس ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی جس کے بعد منیب بٹ نے اس ویڈیو کلپ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لیا اور وضاحت دی-

انہوں نے کہا کہ یہ وہ کلپ ہے جسےچند سوشل میڈیا پبلی کیشنز نےغلط انداز میں پیش کیا یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں تھی جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم مذاق کررہے تھے اور میں نے طنزیہ مذاق کیا تھا کہ آپ کو ڈرنا چاہئے اور اپنے شوہر کے زیادہ لاڈ اٹھانے چاہیئں۔

علی ظفر کا پشتو زبان میں نیا گانا ریلیز

میرےکردار کو داغدار کرنے کے لیے ایک کلپ اٹھایا گیا اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا گیا یہ صحافت نہیں ہے مجھے نہیں لگتا کہ عورتوں کو مسلسل اس خوف تلے رہنا چاہئے کہ ان کا شوہر انہیں چھوڑ دے گا۔

منیب بٹ نے مزید کہا میں بھی ایک شوہر ہوں اپنی بیوی سے محبت کرتاہوں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے اور ہمارے رشتے کا یہ بنیادی ستون ہے میں اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے والے تمام پیجز سے درخواست کروں گا کہ آپ پہلے بنیادی حقائق کا جائزہ لے لیں اس کے بعد منفی مواد کو پھیلائیں۔

ندا یاسر نے بھی بحث کا حصہ بنتے ہوئے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا میں نے بھی مستی میں بولاتھا باتوں کو الگ رنگ کیوں دیتے ہیں لوگ۔ مطلب اب مستی مذاق بھی نہ کریں جان لیں گے کیا ہماری۔

کرس گیل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا

Comments are closed.