جو خود کونسلر نہیں بن سکتا، اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ،عظمیٰ بخاری

0
130
azma bokhari

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نےفیصل ووڈا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے ۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ووڈا خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں۔جو خود کونسلر نہیں بن سکتا، اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ۔ ووڈا بے تکی بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں، ووڈا جیسے لوگوں ماضی بن چکے۔ اسی لئے ڈپریشن میں بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کی توہین برداشت نہیں کریں گے مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہے

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خاتون لیگی رہنما عظمی کاردار سے حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے مریم نواز کو ’’بزار 2‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ میاں صاحب کی اس عبرت ناک سیاسی حالت کے بعد، بجائے اللہ کا ڈر ہو بزدار 2 کی اکڑ اور حقارت تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے کا، پیٹرول 150 روپے، روٹی 10 روپے کی بجائے 5 روپے کی ہے،یہ بزدار 2 صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں اور اگر اس کے بھی قانون اور آئین کے ٹھیکیداروں نے ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ کے محل میں ہی ایسی حرکت ہو سکتی ہے،یہ ہے عوام کو IF You Love Me I Love You Too کہنے والوں کا اصل چہرہ، اللہ تعالی اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے-

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز آ رہیں تو عظمیٰ کاردار آگے بڑھ کر مریم نواز کو ملتی ہیں اور گلے لگا لیتی ہیں، اس دوران عظمیٰ کاردار اپنا ہاتھ مریم کے کندھے پر رکھتی ہیں تا ہم مریم عظمیٰ کے ہاتھ کو ہٹا دیتی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان آیا،عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک کلپ چل رہا ہے، جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے نے یہ کلپ وائرل کیا میں ناشتہ کررہی تھی کہ مریم نواز آگئیں، میں نے جذبات میں آکر مریم نواز کو گلے لگالیا، میرے ہاتھ گندے تھے تو میں نے خود ہی اپنا ہاتھ نیچے کرلیا، مجھے جتنی عزت اور پیار مریم سے ملا بتا نہیں سکتی، لوگوں کو تکلیف ہے کہ مجھے ن لیگ کا ٹکٹ کیسے مل گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا تھا، اس موقع پر نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، کیپٹن ر صفدر و دیگر موجود تھے.

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

قبل ازیں مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہو گئی ہیں،مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ ملے ہیں،وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن کے لئے بھی کھلے ہیں،ڈیتھ سیل، قید تنہائی، بےقصور عدالتی راہداریوں میں دھکے کھانا، والد کی گرفتاری، ماں کا گزرجانا ، ان سب تکالیف کے باوجود مخالفین کی شکرگزار ہوں،اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،جو آج یہ تاریخ بن رہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا بیٹی ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

Leave a reply