دوست مزاری پنجاب حکومت کے احتساب کے ریڈار پرآ گئے،طلبی کا نوٹس جاری

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری بھی پنجاب حکومت کے احتساب کے ریڈار پر آگئے

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا دوست محمد مزاری کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کیا گیا اینٹی کرپشن نے زاہد مزاری ،شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا دوست مزاری اور دیگر کو 11اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا دوست مزاری کو ڈائریکٹر ویجی لینس ہیڈ کوارٹرز میں ایک بجے حاضر ہونے کا نوٹس دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر روجھان ،تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا دوست محمد مزاری کے خلاف جعلی کاغذات کے ذریعے سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں اینٹی کرپشن پنجاب سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کیس میں انکوائری کر رہاہے

واضح رہے کہ دوست مزاری جب ڈپٹی سپیکر تھے تو انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیا تھا، جس کے بعد دوست مزاری کے خلاف تحریک انصاف عدم اعتماد لے کر آئی تھی،

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

 ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

قبل ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو سیف سٹی اتھارٹی لاہور میں کرپشن الزامات پر 11اکتوبر کو طلب کرلیا ۔اکبر ناصر خان چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹی لاہور رہ چکے ہیں ۔اکبر ناصر خان خلاف مختلف منصوبوں میں کرپشن الزامات پر انکوائری کی جارہی ہے۔

Comments are closed.